712 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَحْيَى عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ قَالَ سَمِعْتُ الْقَاسِمَ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ بِئْسَمَا عَدَلْتُمُونَا بِالْحِمَارِ وَالْكَلْبِ لَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ يُصَلِّي وَأَنَا مُعْتَرِضَةٌ بَيْنَ يَدَيْهِ فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يَسْجُدَ غَمَزَ رِجْلِي فَضَمَمْتُهَا إِلَيَّ ثُمَّ يَسْجُدُ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا کہتی ہیں کہ تم لوگوں نے برا کیا کہ ہمیں ( یعنی عورتوں کو ) گدھے اور کتے کے برابر کر دیا ہے ۔ بلاشبہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ ﷺ نماز پڑھتے اور میں آپ ﷺ کے سامنے لیٹی ہوئی ہوتی تھی ۔ آپ ﷺ جب سجدہ کرنا چاہتے تو میرے پاؤں کو دبا دیتے ، میں اپنے پاؤں سمیٹ لیتی پھر آپ ﷺ سجدہ کرتے ۔
یہ صورت جگہ کی تنگی اور حجرے کی تاریکی کےباعث ہوتی تھی اور یہ کیفیت نماز کےلیے کوئی حارج نہیں ہے۔