باب: نماز میں رفع الیدین کا بیان (یعنی دونوں ہاتھوں کا اٹھانا)
724 حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ الْحَسَنِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّخَعِيِّ عَنْ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلٍ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَبْصَرَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ قَامَ إِلَى الصَّلَاةِ رَفَعَ يَدَيْهِ حَتَّى كَانَتَا بِحِيَالِ مَنْكِبَيْهِ وَحَاذَى بِإِبْهَامَيْهِ أُذُنَيْهِ ثُمَّ كَبَّرَ
جناب عبدالجبار بن وائل اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، انہوں نے نبی کریم ﷺ کو دیکھا کہ جب آپ ﷺ نماز کے لیے کھڑے ہوئے تو آپ ﷺ نے اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے حتیٰ کہ وہ کندھوں کے مقابل ہو گئے اور انگوٹھے کانوں کے برابر آ گئے ۔ پھر «الله اكبر» کہا ۔
اس سےمعلوم ہواکہ اسی طرح رفع الیدین کرنا کہ انگوٹھے کانوں کےبرابر آجائیں ،صحیح نہیں ہے۔کیونکہ کسی بھی صحیح حدیث میں یہ بات بیان نہیں ہوئی۔