فهرس الكتاب

الصفحة 747 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: دو رکعتوں کے بعد تیسری کے لیے اٹھنے پر رفع الیدین

747 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا ابْنُ إِدْرِيسَ عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ قَالَ عَبْدُ اللَّهِ عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الصَّلَاةَ فَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ فَلَمَّا رَكَعَ طَبَّقَ يَدَيْهِ بَيْنَ رُكْبَتَيْهِ قَالَ فَبَلَغَ ذَلِكَ سَعْدًا فَقَالَ صَدَقَ أَخِي قَدْ كُنَّا نَفْعَلُ هَذَا ثُمَّ أَمَرَنَا بِهَذَا يَعْنِي الْإِمْسَاكَ عَلَى الرُّكْبَتَيْنِ

سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں نماز سکھائی تو آپ ﷺ نے «الله اكبر» کہا اور اپنے دونوں ہاتھ اٹھائے ۔ جب رکوع کیا تو دونوں ہاتھوں کو جوڑ کر گھٹنوں میں رکھ لیا ( یعنی تطبیق کی ) ۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص ؓ کو یہ خبر پہنچی تو کہا: میرے بھائی نے سچ کہا ۔ ہم یہ عمل کیا کرتے تھے ۔ پھر ہمیں اس کا حکم دیا گیا ۔ یعنی گھٹنے پکڑنے کا ۔

رکوع میں تطبیق کا حکم منسوخ کردیا گیا تھا شاید حضرت عبداللہ بن مسعود کواس کی اطلاع نہ ہوئی ہو،یا انہیں یاد نہ رہا ہو۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت