755 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ عَنْ هُشَيْمِ بْنِ بَشِيرٍ عَنْ الْحَجَّاجِ بْنِ أَبِي زَيْنَبَ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى الْيُمْنَى فَرَآهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى الْيُسْرَى
سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓ سے مروی ہے کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے اور اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں پر رکھے ہوئے تھے ، نبی کریم ﷺ نے دیکھا تو ان کے دائیں ہاتھ کو بائیں کے اوپر کر دیا ۔
قیام میں اس طرح ہاتھ باندھنا کہ دایاں ہاتھ بائیں پرہو ،سنت متواترہ ہے۔نیز علماء کوچاہیے کہ عوام کی اصلاح کرتے رہا کریں۔