فهرس الكتاب

الصفحة 779 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: افتتاح نماز کے موقع پر سکتے کا بیان

779 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا يَزِيدُ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ عَنْ الْحَسَنِ أَنَّ سَمُرَةَ بْنَ جُنْدُبٍ وَعِمْرَانَ بْنَ حُصَيْنٍ تَذَاكَرَا فَحَدَّثَ سَمُرَةُ بْنُ جُنْدُبٍ أَنَّهُ حَفِظَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَكْتَتَيْنِ سَكْتَةً إِذَا كَبَّرَ وَسَكْتَةً إِذَا فَرَغَ مِنْ قِرَاءَةِ غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلَا الضَّالِّينَ فَحَفِظَ ذَلِكَ سَمُرَةُ وَأَنْكَرَ عَلَيْهِ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ فَكَتَبَا فِي ذَلِكَ إِلَى أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ فَكَانَ فِي كِتَابِهِ إِلَيْهِمَا أَوْ فِي رَدِّهِ عَلَيْهِمَا أَنَّ سَمُرَةَ قَدْ حَفِظَ

سیدنا سمرہ بن جندب ؓ نے بیان کیا کہانہیں رسول اللہ ﷺ سے دو سکتے یاد ہیں ، ایک سکتہ جب آپ تکبیر کہتے اور دوسرا سکتہ جب آپ «غير المغضوب عليهم ولا الضالين» پڑھ کر فارغ ہوتے ۔ سیدنا سمرہ ؓ کو یہ یاد تھا مگر سیدنا عمران بن حصین ؓ نے اس کا انکار کیا تو ان دونوں نے یہ مسئلہ سیدنا ابی بن کعب ؓ کی جانب لکھ بھیجا ۔ انہوں نے ان کے جواب میں لکھا کہ سیدنا سمرہ ؓ نے یہ مسئلہ صحیح یاد رکھا ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت