فهرس الكتاب

الصفحة 881 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز میں دعا کرنا

881 حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ عَنْ ابْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى عَنْ أَبِيهِ قَالَ صَلَّيْتُ إِلَى جَنْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي صَلَاةِ تَطَوُّعٍ فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنْ النَّارِ وَيْلٌ لِأَهْلِ النَّارِ

جناب عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ اپنے والد سے بیان کرتے ہیں ، کہا کہ میں نے ( ایک بار ) رسول اللہ ﷺ کے پہلو میں کھڑے ہو کر نفل نماز پڑھی ۔ میں نے آپ ﷺ کو سنا کہتے تھے «أعوذ بالله من النار ويل لأهل النار» " آگ سے اللہ کی پناہ ۔ ہلاکت ہے دوزخیوں کے لیے ۔ "

۔اس حدیث کی سند ضعیف ہے۔البتہ حضرت حذیفہ اور عوف بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیثوں سے اس کی تایئد ہوتی ہے۔ لہذا اثنائے تلاوت میں حسب مضمون تعوذ جائز ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت