914 حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي خَمِيصَةٍ لَهَا أَعْلَامٌ فَقَالَ شَغَلَتْنِي أَعْلَامُ هَذِهِ اذْهَبُوا بِهَا إِلَى أَبِي جَهْمٍ وَأْتُونِي بِأَنْبِجَانِيَّتِهِ
ام المؤمنین سیدہ عائشہ ؓا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک اونی چادر میں نماز پڑھی ، اس میں کچھ نقش و نگار تھے- آپ ﷺ نے فرمایا " مجھے اس کے نقوش الجھانے لگے تھے ۔ اسے ابوجہم کے پاس لے جاؤ اور میرے پاس انبجانی چادر لے آؤ ۔ " ( یعنی جس میں نقش نہیں ہوتے ) ۔