فهرس الكتاب

الصفحة 915 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز میں نظر اٹھانے کا مسئلہ

915 حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ يَعْنِي ابْنَ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ سَمِعْتُ هِشَامًا يُحَدِّثُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ بِهَذَا الْخَبَرِ قَالَ وَأَخَذَ كُرْدِيًّا كَانَ لِأَبِي جَهْمٍ فَقِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ الْخَمِيصَةُ كَانَتْ خَيْرًا مِنْ الْكُرْدِيِّ

جناب ہشام نے اپنے والد سے انہوں نے سیدہ عائشہ ؓا سے یہ حدیث بیان کی کہ آپ ﷺ نے ابوجہم کی ( چادروں میں سے ) کردی چادر لے لی ۔ آپ ﷺ سے کہا گیا کہ اونی ( منقش ) چادر اس کردی سے عمدہ تھی ۔

ابو جہم آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین میں سے تھے۔ ان کا نام عبید یا عامر بن حذیفہ قرشی عدوی آیا ہے۔ان کی طرف منقش چادر اس لئے بھیجی تھی کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ چادر ہدیہ کی تھی۔ (عون المعبود) 2۔لباس مصلیٰ فرش یا سامنے کی دیوار وغیرہ۔اگرایسی ہو کہ اس کے نقوش سے نماز کے دوران میں الجھن ہوتی ہو تو اس سے بچنا چاہیے۔ 3۔نماز کے دوران میں آنکھیں بند کرلینا کسی طرح صحیح نہیں۔ نظر حتی الامکان سجدے کی جگہ پر رہنی چاہیے۔مگرتشہد میں بیٹھتے ہوئے انگشت شہادت پرہو تو مستحب ہے۔ (سنن نسائی۔ حدیث ۔1161) تفصیل کے لئے دیکھئے۔ (نیل الاوطار باب نظر المصلی الیٰ موضع سحودہ۔۔۔ص 211/2)

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت