2012 حَدَّثَنَا مُوسَى أَبُو سَلَمَةَ حَدَّثَنَا حَمَّادٌ عَنْ حُمَيْدٍ عَنْ بَكْرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ وَأَيُّوبَ عَنْ نَافِعٍ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ كَانَ يَهْجَعُ هَجْعَةً بِالْبَطْحَاءِ ثُمَّ يَدْخُلُ مَكَّةَ وَيَزْعُمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ
جناب نافع ؓ کہتے ہیں کہ ( منٰی سے واپسی پر ) سیدنا ابن عمر ؓ بطحاء ( ابطح ، محصب ) میں ذرا دیر سوتے ، پھر مکہ میں داخل ہوتے ۔ اور کہتے تھے کہ رسول اللہ ﷺ ایسے ہی کیا کرتے تھے ۔ ( یعنی طواف وداع کیا کرتے تھے ) ۔