فهرس الكتاب

الصفحة 4003 من 5274

کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراءتوں کا بیان

باب:...

4003 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا حَجَّاجٌ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ عَطَاءٍ أَنَّ مَوْلًى لِابْنِ الْأَسْقَعِ رَجُلَ صِدْقٍ أَخْبَرَهُ عَنْ ابْنِ الْأَسْقَعِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَاءَهُمْ فِي صُفَّةِ الْمُهَاجِرِينَ فَسَأَلَهُ إِنْسَانٌ أَيُّ آيَةٍ فِي الْقُرْآنِ أَعْظَمُ قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ

سیدنا واثلہ بن اسقع ؓ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ ان کے پاس آئے اور چبوترے پر تشریف لائے جو مہاجرین کے لیے مخصوص تھا ' تو ایک آدمی نے آپ ﷺ سے پوچھا کہ قرآن کریم کی کون سی آیت سب سے بڑی ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا «الله لا إله إلا هو الحى القيوم لا تأخذه سنة ولا نوم» ( یعنی آیت الکرسی ) ۔

)آیت الکرسی اپنی فضیلت اور تاثیر کے لحاظ سے سب سے بڑی ہے ورنہ طوالت میں آیت مُدَایَنَہ (یاایھاالذین اَمنوا اذا تداینتم بدین) (البقرۃ: 282) اس سے زیادہ لمبی ہے۔

2)قرآن مجیدسارا ہی اللہ عزوجل کی جانب سے ہےمگرمضامین کے اعتبار سے بعض آیات کو دوسری پر فضیلت حاصل ہے

3)لفظ (القَیوم) میں دوسری قراءت (القَیام) اور القَیَم بھی منقول ہے۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت