4686 حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، قَالَ: وَاقِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَخْبَرَنِي، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ, قَالَ: >لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا, يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ
سیدنا ابن عمر ؓ بیان کرتے تھے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا " کہیں میرے بعد کافر نہ بن جانا کہ ایک دوسرے کی گردنیں مارنے لگو ۔ "
اعمال سئیہ سےایمان میں کمی آتی ہے مسلمانوں کا آپس میں ایک دوسرے کو قتل کرنا بد ترین اعمال میں سے ہے ،یہ ایمان کی کمی کی دلیل ہے جسے کفر سے تعبیر کیا گیا ہے ،لیکن اس وجہ سے انسان ملت سے خارج نہیں ہوتا ہے