باب: کون سی چیز سترہ ہو سکتی ہے؟
687 حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا خَرَجَ يَوْمَ الْعِيدِ أَمَرَ بِالْحَرْبَةِ فَتُوضَعُ بَيْنَ يَدَيْهِ فَيُصَلِّي إِلَيْهَا وَالنَّاسُ وَرَاءَهُ وَكَانَ يَفْعَلُ ذَلِكَ فِي السَّفَرِ فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَهَا الْأُمَرَاءُ
سیدنا ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ جب عید پڑھنے کے لیے نکلتے تو حکم دیتے کہ نیزہ ساتھ لے لیا جائے ۔ اسے آپ ﷺ کے آگے گاڑ دیا جاتا پھر آپ ﷺ اس کی طرف نماز پڑھتے اور لوگ آپ ﷺ کے پیچھے ہوتے ۔ سفر میں بھی آپ ﷺ کا یہ معمول ہوتا تھا ۔ چنانچہ امراء نے یہیں سے یہ عمل اخذ کیا ہے ۔
: یعنی امراء وحکام لوگ جو عید وغیرہ کےموقع پر بھالا نیزہ وغیرہ لےکر نکلنے کااہتمام کرتے ہیں اس کی اصل یہی ہے۔نماز فرض ہو یا نفل ،سفر ہویا حضر ،ہرموقع پرسترے کا خیال رکھنا چاہیے ۔نیز امام کا سترہ مقتدیوں کےلیے بھی کافی ہوتا ہے۔