فهرس الكتاب

الصفحة 757 من 5274

کتاب: نماز شروع کرنے کے احکام ومسائل

باب: نماز میں دائیں ہاتھ کو بائیں ہاتھ کے اوپر رکھنا

757 حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ يَعْنِي ابْنَ أَعْيَنَ عَنْ أَبِي بَدْرٍ عَنْ أَبِي طَالُوتَ عَبْدِ السَّلَامِ عَنْ ابْنِ جَرِيرٍ الضَّبِّيِّ عَنْ أَبِيهِ قَالَ رَأَيْتُ عَلِيًّا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يُمْسِكُ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ عَلَى الرُّسْغِ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو دَاوُد وَرُوِيَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ فَوْقَ السُّرَّةِ قَالَ أَبُو مِجْلَزٍ تَحْتَ السُّرَّةِ وَرُوِيَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ وَلَيْسَ بِالْقَوِيِّ

جناب ابن جریر ضبی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں ، وہ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا علی ؓ کو دیکھا کہ انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کو دائیں ہاتھ سے پہنچے ( کلائی ) کے پاس سے ( یعنی جوڑ کے پاس ) سے پکڑ رکھا تھا اور وہ ناف سے اوپر تھے ۔ امام ابوداؤد ؓ نے کہا: جناب سعید بن جبیر سے " ناف سے اوپر " مروی ہے ۔ اور ابومجلز نے " ناف سے نیچے " کہا ہے ۔ اور سیدنا ابوہریرہ ؓ سے بھی " ناف سے نیچے " ہی روایت کی گئی ہے- مگر قوی نہیں ہے ۔

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت