السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ پاکستان کا نمبر ایک اسلامی بینک کونسا ہے۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ہمارے علم کے مطابق اس وقت پاکستان میں کوئی ایک بینک بھی ایسا نہیں ہو جو سو فیصد اسلامی ہو ،اور جو بینک اسلامی ہونے کے دعویدار ہیں ،وہ لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں ،حکومت کے ساتھ ان کے معاملات بھی سودی ہی طے ہوتے ہیں۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی
محدث فتوی