فهرس الكتاب

الصفحة 1542 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

موجودہ دور کے یہود و نصاریٰ کے برتن پاک ہیں یا نہیں کیا ہم مسلمان ان میں کھا سکتے ہیں یا نہیں ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اگر یہود ونصاریٰ کے برتنوں کے علاوہ برتن میسر نہ ہوں تو ان کو اچھی طرح دھو کر ان میں کھاناپینا جائز ہے صحیح بخاری میں حضرت ابو ثعلبہ خشنی سے روایت ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل کتاب کے برتنوں کے بارے میں فرمایا:

(( اما ما ذکرت أنکم بارض اہل کتاب فلا تاکلوا فی انیتہم إلا أن تجدوا بدا فلان لم تجدوا فاغسلوا وکلوا ) ). (صحیح البخاری باب انیہ المجوس والمیتہ ج2 ص 826)

کہ تو نے یہ جو کہا کہ ہم لوگ اہل کتاب کی زمین میں ہوتے ہیں تو سنو ۔ اہل کتاب ( یہود و نصاریٰ ) کے برتنوں میں مت کھاؤ پیوا ۔ ہاں اگر ام ان کے برتنوں میں کھانے پینے پر مجبور ہو جاؤ تو ان کو دھو کر ان میں کھا پی لو ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ محمدیہ

ج1ص868

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت