فهرس الكتاب

الصفحة 1703 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

اگر کسی شخص کوکچھ نوٹ دستیاب ہوں۔تو وہ اس کا اعلان کس طرح کرے۔کہ حقدار کو مل جائیں۔اور اعلان کب تک کرے۔؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

گم شدہ چیز کا اعلان حسب فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ایک سال تک ہونا چاہیے۔آج کل اعلان کا زریعہ اخبارات ہیں۔مگر چیز کا پورا نشان نہ لکھے جہاں سے دستیاب ہوئی ہو اس جگہ کا نام اور تاریخ دستیابی اور چیز کا نام مثلًا نوٹ وغیرہ ظاہر کر کے اعلان کرے۔نوٹوں کی پوری کیفیت تعداد وغیرہ وہ شخص تحریر کرے۔جس کے گم ہوئے ہیں۔اللہ اعلم (14 اپریل 1929ء) (فتاوی ثنائیہ جلد 2 ص399)

فتاویٰ علمائے حدیث

جلد 14 ص 106

محدث فتویٰ

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت