فهرس الكتاب

الصفحة 1118 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

اگر کسی کو کچھ نوٹ دستیاب ہوں تو وہ ان کا اعلان کس طرح کرے کہ حقد ار کو مل جاوےاور اعلان کب تک کرے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

گم شدہ چیز کا اعلان حسب فرمان نبوی ایک سال تک ہونا چاہیے آج کل اعلان کا ذریعہ اخبارات ہیں مگر چیز کا پورا نشان نہ لکھے جہاں سے دستیاب ہوئی ہو اس جگہ کا نام اور تاریخ دستیابی اور چیز کا نام مثلًانوٹ وغیرہ ظاہر کرکے اعلان کرے نوٹوں کی پوری کیفیت تعداد وغیرہ وہ شخص تحریر کر ے جس کے گم ہو ئے ہیں اللہ اعلم

(۱۴اپریل ۱۹۳۹؁ء)

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 ص 399

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت