السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
مہوا جو ایک برے درخت کا پھل ہے علاقہ بہار میں بہت ہوتا ہے مثل کشمش کے بہت میٹھا اور سستا ہوتا ہے دیہات کے غیریب لوگ کھاتے ہیں بکثرت اس سے شراب بنتی ہے پانی میں پھلا کر مویشی کو کھلایا جاتا ہے دو چار روز پانی میں رکھنے سے اس میں کچھ نشہ لانے کا اثر بھی ہو جاتا ہے مویشی کے مانڈے میں چارے کے ساتھ مہوا کھلی وغیرہ ملا کر رکھ دیا جاتا ہے جو اکثر دو چار روز تک کھلایا جاتا ہے اس طرح جانور کو کھلانے میں کچھ شرعی مما نعت ہے یا نہیں؟ (سائل مذکور)
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
مہوا کی جو کیفیت لکھی ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ گہیوں ، انگور اور گڑ وغیرہ کی طرح ہے گہیوں اور انگور سے بھی شراب بنتی ہے تو جس طرح گہیوں اور انگور کی غذا جائز ہے مہوا کی بھی جائز ہے ۔
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 436