فهرس الكتاب

الصفحة 70 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

جب کوئی مرد کسی اجنبی عورت کو خط لکھے اور وہ ایک دوسرے سے محبت کریں تو کیا یہ کام بھی حرام ہو گا؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

یہ کام جائز نہیں ہے کیونکہ یہ بھی دونوں کے درمیان جنسی جذبات کو بھڑکائے گا اور طبیعت میں ملاقات کا اشتیاق پیدا کرے گا، اس طرح کی عشقیہ خط و کتاب فتنے کو جنم دیتی ہے اور دل میں بدکاری کی محبت کے بیج بوتی ہے جس سے انسان کے حرام کاری میں مبتلا ہونے کا شدید خطرہ ہوتا ہے لہٰذا جو شخص اپنے نفس کی حفاظت کرنا چاہیے اس کے لئے ہماری نصیحت ہے کہ وہ اپنے دین و عزت کی حفاظت کی خاطر اس طرح کی خط و کتاب کو یکسر ترک کردے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص93

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت