السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
تصویر کا کیا حکم ہے پیسوں اور کارڈ پر لگنے والی تصویر اگر جیب میں ہو تو کیا نماز ہوجاتی ہے؟ )محمد شکیل ، فورٹ عباس(
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
ذی روح چیز کی تصویر حرام و ناجائز ہے۔ نماز میں تصویر یا تصویر والے کی عبادت و پوجا نہ ہورہی ہو تو نماز ہوجاتی ہے۔ ۱۲، ۱۰، ۱۴۲۱ھ
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 02 ص 772