فهرس الكتاب

الصفحة 295 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں کبھی کبھی خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں فضا میں پرندوں کی طرح اڑرہا ہوں ۔ بعض اوقات ایسے خواب بھی دیکھتا ہوں جو سچے ثابت ہوتے ہیں۔اسی طرح خواب میں بعض اشخاص کو دیکھتا ہوں تو پھر بیداری کے عالم میں بھی ان سے ملاقات ہو جاتی ہے 'اس سے جہاں مجھے خوشی ہے'حیرت بھی ہے اس کی کیا تعبیر ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ان خوابوں کے نتائج سے نہ ڈرو اور نہ ان کی تعبیر معلوم کرنے کی کوشش کرو کیونکہ خواب تعبیر بیان ہونے تک پرندے کے پر پر ہوتا ہے اور جب اس کی تعبیر بیان کردی جائے تو وہ اسی طرح رونما ہوجاتا ہے ۔اکثر خوابوں کا تعلق اس گفتگو سے ہوتا ہے 'جو انسان عالم بیداری میں کرتا رہتا ہے اور جن امور کے بارے میں وہ زیادہ اہتمام کرتا رہتا ہے 'وہ خواب میں بھی اسی طرح نظر آتے رہتے ہیں' زیادہ بہتر یہ ہے کہ خواب کی پورے وثوق کے ساتھ کوئی معین تعبیر بیان کرنے میں توقف سے کام لیا جائے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص363

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت