فهرس الكتاب

الصفحة 322 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

مشت زنی کیا ہے۔ جو یہ فعل کرتا ہے اسے کل قیامت کے دن کس قسم کی سزا ملے گی اس فعل بد سے بچنے کا کیا طریقہ ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:

{فَمَنِ ٱبۡتَغَیٰ وَرَآءَ ذَٰلِکَ فَأُوْلَٰٓئِکَ ہُمُ ٱلۡعَادُونَ} --المومنون7

''پھر جو کوئی ڈھونڈے اس کے سوا وہ ہی ہیں حد سے بڑھنے والے'' اس فعل شنیع سے بچنے کے لیے یہ دعا کثرت سے پڑھتے رہیں۔

«اَللّٰہُمَّ مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ ثَبِّتْ قَلْبِیْ عَلٰی طَاعَتِکَ» مسلم- ترمذی

نیز یہ دعا پڑھا کریں ۔

«اَللّٰہُمَّ إِنِّیْ أَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْمَاثَمِ وَالْمَغْرَمِ»

وباللہ التوفیق

احکام و مسائل

نکاح کے مسائل ج1ص 328

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت