السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
چونکہ اصلی رقم تو صریحا زید کی ہی ہے جو کہ مانند بینک محکمہ میں جمع ہوتی رہتی ہے۔اس لئے کیا زید کو ہر سال اس رقم پر زکواۃ واجب ہوگی ؟ اگر واجب ہوگی تو کتنی رقم پر 250 پر یا 500 پر ہے؟
مثلا زید دس سال بعد جب ملازمت سے علیحدہ ہوا تو اسے یوں گوشوارہ پیش کیا گیا زید کی دس سال کی پریزیڈنٹ فنڈ میں تنخواہ کی کٹوتیوں کی کل رقم 3000
دس سال میں جو رقم محکمہ نے اپنے پاس سے زید کے فنڈ میں شامل کی3000
دس سال میں محکمہ نے جو 6000 پر زید کو سودد دیا1695 روپے
پریزیڈنٹ فنڈ کے سلسلہ میں کل رقم جو زید اب محکمہ سے وصول کرے گا۔7695 روپے
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
سود کے علاوہ جو زید کی اپنی ملکیتی رقم ہے ۔اس پر زکوٰۃ واجب ہوگی جبکہ اس پر سال پورا ہو جائے اور رقم میں جو سود ہے اس پر زکوٰۃ نہیں ہوگی کیونکہ یہ زید کی ملکیت نہیں ہے۔(اہل حدیث لاہور جلد 3 شمارہ 34(
فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 14 ص 174
محدث فتویٰ