فهرس الكتاب

الصفحة 267 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں نے خواب میں بے شمار لوگوں کو نماز پڑھائی جو کہ نمازِ عشاء ہے ۔ امام صاحب سے تعارف نہ تھا مگر انہوں نے مجھے جماعت کروانے کے لیے مصلی کی طرف اشارہ کیا ، نیز پہلی صف میں کھڑے احباب میں میرے ایک دوست نعیم الرحمن ہیں جو فی الحال سرگودھا کے مرکز الدعوۃ کی طرف سے مسؤل ہیں اور حافظ عبدالرحمن مکی صاحب کو دائیں طرف دیکھتا ہوں۔

۲۔ میری ملاقات میرے والد گرامی اور علامہ احسان الٰہی ظہیر شہیدؒ ، حبیب الرحمن یزدانی شہیدؒ سے ہوئی ، اکٹھے کھانا کھایا ۔ (ابو بکر حازمی ، امریکہ )

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

دونوں خوابوں میں اشارہ ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ سے دین کا کوئی کام لےگا۔ ۱۲، ۷، ۱۴۲۲ھ

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 816

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت