السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
اگر ابرو کےبال بہت زیادہ گھنےہوجائیں توکیاانہیں تھوڑاساچھوٹا کرنا جائزہے جبکہ مقصدنہ تو عورتوں سے مشابہت اختیار کرناہو اور نہ اللہ تعالی کی تخلیق کو بدلنا ؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
میری رائے میں ان بالوں کو چننا یاچھوٹا کرنایامنڈواناجائزنہیں ہے ، کیونکہ اللہ تعالی نےانہیں جمال اور زینت کے لے اگانا اور آنکھوں کی حفاظت کا انہیں ذریعہ بنایا ہے لہذا مرد یا عورت کاان بالوں کو زائل کرنا اللہ تعالی کی تخلیق کو بدلنے کےمترادف ہے، چونکہ عورتیں ہی ان بالوں کو زائل کرتی ہیں اس لیے بطور خاص انہیں کےلیے لعنت آئی ہے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ اسلامیہ
ج4ص537