فهرس الكتاب

الصفحة 699 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

جوتا بیٹھ کر پہننا چاہیے یا کھڑے ہو کر پہننا چاہیے جوتا کس قسم کا ہو پھر بیٹھ کر پہننا چاہیے اور کس قسم کا ہو کھڑا ہو کر پہننا چاہیے ؟ محمد قاسم

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

سنن ابن ماجہ کتاب اللباس باب الانتعال قائما ح۳۶۱۸ ، ح۳۶۱۹ میں لکھا ہے: {عن أبی ہریرۃ قال: نَہٰی رسول اﷲ صلی اللہ علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: نَہَی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم أَنْ یَنْتَعِلَ الرَّجُلُ قَائِمًا} رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر جوتا پہننے سے منع فرمایا ہے بیٹھ کر یا جھک کر یا لیٹ کر جوتا پہنے پھر حدیث میں کسی جوتے کی کہیں کوئی تخصیص نہیں آئی حدیث اور اس کے الفاظ آپ کے سامنے ہیں غور فرما لیں اس حدیث کو محدث وقت شیخ البانی حفظہ اللہ تعالیٰ نے صحیح ابن ماجہ میں درج فرمایا اور تعلیق مشکوٰۃ میں بھی صحیح قرار دیا ہے نیز مشہور محدث محب اللہ شاہ صاحب راشدی رحمہ اللہ تعالیٰ نے الاعتصام میں شائع شدہ اپنے ایک مضمون میں اس حدیث کو صحیح قرار دیا ہے ۔

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 01 ص 506

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت