فهرس الكتاب

الصفحة 1234 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ایک سرکاری ملازم کے لیے دفتر کی بعض چھوٹی چھوٹی اشیاقلم 'لفافہ اور پیمانہ وغیرہ ذاتی کاموں کے لیے استعمال کرنے کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ جزاکم اللہ خیرًا

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

سرکاری دفتروں کی چیزوں کا ذاتی کاموں کے لیے استعمال حرام ہے 'کیونکہ یہ اس امانت ودیانت کے خلاف ہے جس کی حفاظت کو اللہ تعالیٰ نے واجب قرار دیا ہے 'البتہ کسی ایسی چیز کو استعمال کیا جاسکتا ہے' جس کے استعمال سے حکومت کو کوئی نقصان نہ ہو 'مثلًا پیمانہ وغیرہ کا استعمال کیونکہ اس کے استعمال سے نہ پیمانہ پر ہی کوئی اثر پڑتا ہے اور نہ اس کے استعمال سے حکومت ہی کو کوئی نقصان ہوتا ہے لیکن سرکاری دفتروں کے قلم 'کاغذات 'ٹائپ رائیٹر اور فوٹو سٹیٹ مشین وغیرہ کا ذاتی کاموں کے لیے استعمال جائز نہیں ہے کیونکہ یہ چیزیں صرف سرکاری استعمال کےلیے ہوتی ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص330

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت