فهرس الكتاب

الصفحة 961 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ریڈیو کے بعض ایسے مفید پروگرام مثلًا اخبارات کے اداریے سننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟ جب ا ن کے درمیان میں موسیقی بھی ہو؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

ایسے پروگرام سننے اور ان سے استفادہ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے بشرطیکہ موسیقی کے شروع ہونے پر ریڈیو کا بٹن بند کردیا جائے اور جب تک موسیقی ختم نہ ہو اسے بند رکھا جائے،کیونکہ موسیقی بھی جملہ آلات لہو سے ہے۔اللہ تعالی ہمارے لیے اس کے ترک کرنے کو آسان بنا دے،اور ہمیں اس کے شر سے محفوظ رکھے،

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص412

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت