فهرس الكتاب

الصفحة 767 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا مسلمانوں کے لئے الکحل والےپرفیومز لگانا جائز نہیں ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اگر تحقیق سے یہ معلوم ہوجائے کہ اس پرفیوم یا اسپرے ،اور صابن وغیرہ میں الکحل استعمال ہوا ہے اور الکحل بھی وہ جو انگور یا کھجور سے کشید کیاگیا ہے تو ایسے پرفیومز اور اسپرے وغیرہ کا استعمال جائز نہیں تاہم اگر یہ ثابت نہ ہوسکے تو اس کے استعمال کی گنجائش ہے کیونکہ عام طور پربازار میں جو پرفیومز اور اسپرے وغیرہ ملتے ہیں ان میں استعمال ہونے والا الکحل انگور یا کھجور سے کشید نہیں کیا گیاہوتا ،بلکہ ایک کیمیکل ہوتا ہے،اس لئے وہ ناپاک نہیں اور انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت