فهرس الكتاب

الصفحة 255 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

داڑھی کٹوانے یا چھوٹی کروانےکے بارے میں کیا حکم ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

داڑھی منڈوانا یا کٹوانا یا اطراف سے ہلکا کروانا حرام ہے ، کیونکہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا ہے:

"قُصُّوا الشَّوَارِبَ، وَأَعْفُوا اللِّحَی" (مسند احمد 229۔2)

''مونچھیں کٹواؤ اور داڑھیاں بڑھاؤ ۔''

داڑھی ان بالوں کا نام ہے جو دونوں جبڑوں اور ٹھوڑی پر اگتے ہیں ۔ ٹھوڑی کے نیچے یا دونوں رخساروں کی ابھری ہوئی جگہ کے بال داڑھی میں شامل نہیں ہیں ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص443

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت