فهرس الكتاب

الصفحة 1208 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا ایک بکری کی اس طرح بیع جائز ہے کہ مثلًا بیس سال یا اس سے زیادہ مدت بعد دویا تین بکریاں دی جائیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

علماءکے صحیح ترین قول کے مطابق معین اورحاضر حیوان کی بیع ایک یا ایک سے زیادہ حیوانوں کے ساتھ جائز ہےجب کہ مدت معلوم ہو اورمدت خواہ قریب ہویا بعید اورخواہ متبادل حیوانوں کو قسطوں کی صورت میں اداکیا جائے جب کہ بطورثمن اداکئے جانے والے جانور اپنی صفات کے ساتھ ممتاز ہوں۔۔۔۔خواہ جانور فروخت شدہ جانور کی جنس سے ہویا کسی اورجنس سے کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اونٹ خریدا کہ جب آپؐ کے پاس صدقہ کے اونٹ آئیں گے توآپؐ دواداکریں گے۔'' (حاکم وبیہقی۔۔۔اس حدیث کی سند کے رجال ثقہ ہیں)

مقالات وفتاویٰ ابن باز

صفحہ 302

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت