السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
لوگ کہتے ہیں کہ ولی جب فوت ہوتا ہے اور قبر میں دفن کردیا جاتا ہے' تو فرشتے آتے ہیں اور اسے قبر سے نکال کر آسمان پر لے جاتے ہیں۔ کیا یہ بات صحیح ہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
یہ بات درست نہیں البتہ روح کو اوپر لے جایا جاتاہے۔ اگرمومن ہو تو اس کے لئے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں۔ اگر کافر ہو تو آسمان کے دروازے بند کردئے جاتے ہیں اور اسے زمین پر پھینک دیا جاتاہے۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتاویٰ دارالسلام
ج 1