السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
گرمی کی وجہ سےمرد کا قمیض اتارنا اور لوگوں میں شرٹس پہن کر جانا کیسا ہے۔؟ قران و سنت سے واضح کریں۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
مرد کا ستر ناف سے لیکر گھٹنوں تک ہے ،اگر ان شرٹس سے ستر کا یہ حصہ ننگا نہیں ہوتا تو ایسی شرٹس پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے،
ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب
محدث فتوی
فتوی کمیٹی