فهرس الكتاب

الصفحة 268 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں جامعہ میں پڑھتی ہوں تو اُدھر رات کو مجھے خواب آیا کہ جامعہ کی ساری لڑکیاں مجھے تنگ کرتی ہیں ، تو مجھے ایک آواز آتی ہے یہ پتہ نہیں چلا کہ اُن لڑکیوں میں سے کسی کی تھی یا کسی اور کی تھی آواز آتی ہے کہ اسے تنگ نہ کرو اس کا ذکر یا تعلق اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحابیات میں ہوتا ہے ۔پھر میری آنکھ کھل گئی۔

اور ایک سوال جنات کے متعلق:…

کیا جنات انسان میں داخل ہو کر بولتے بھی ہیں؟ اور کیا کسی عامل سے تعویذ لے کر پینا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

یہ خواب دیکھنے والی خاتون نیک ہے ، اسے چاہیے نیکی میں مزید اضافہ کرے۔

جن اللہ تعالیٰ کی مخلوق ہے اللہ تعالیٰ نے انہیں نارو آگ سے پیدا فرمایا ہے

وَالْجَاۗنَّ خَلَقْنٰہُ مِنْ قَبْلُ مِنْ نَّارِ السَّمُوْمِ [الحجر:۲۷] ''اور اس سے پہلے جنات کو ہم نے لو والی آگ سے پیدا کیا''

انسان کو تنگ بھی کر سکتے ہیں ، انسان کے اندر داخل ہو کر یا داخل ہوئے بغیر بول سکتے ہیں۔ تعویذ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت نہیں۔ واللہ اعلم

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 816

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت