السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک آدمی نے کسی کو زمین فی سبیل اللہ دی ہے اب جس کے پاس زمین ہے وہ فروخت کرنا چاہتا ہے جس نے زمین دی ہے اب اسی کا ایک لڑکا خریدنا چاہتا ہے کیا شریعت میں اس کو زمین خریدنی جائزہے؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
کوئی شخص فی سبیل اللہ دے کر خرید نہیں سکتا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کو منع فرمایا تھا۔ہاں اولاد کےلیے کوئی حرج نہیں۔
(عبد اللہ امرتسری 14 مئی سن 1930ء) (فتاوی ٰ اہل حدیث صفحہ 32)
فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 14 ص 118
محدث فتویٰ