السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
گندم کا بھاؤ بازار میں 42 روپے بوری ہے۔ ایک شخص 50 روپے بوری بیچتا ہے کیا یہ جائز ہے۔؟ (ایضًا!)
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
اگر لینے دینے والا راضی ہے تو شرعا جائز ہے صرف تجارتی نقطہ نگاہ سے وہ گراں فروش مشہور ہو کر بدنام ہوگا۔( اہل حدیث سوہدرہ جلد نمبر 13 شمارہ 9(
فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 14 ص 190
محدث فتویٰ