فهرس الكتاب

الصفحة 883 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

بعض لوگ بعض حیوانوں یا پرندوں کو حنوط کردیتے ہیں اور وہ اس طرح کہ ان کے اندر نمک 'ڈیٹول ' روئی اور بعض کیمیکلز رکھ دیتے ہیں اور پھر ان حنوط شدہ چیزوں کو اپنی مجلسوں میں زینت کے لیے استعمال کرتے ہیں'شریعت مطہرہ میں اس کے بارے میں کا حکم ہے ؟ فتویٰ عطا فرمائیں۔جزاکم اللہ خیرًا

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اس طرح کا عمل جائز نہیں ہے کیونکہ اس میں مال کا ضیاع بھی ہے اور پھر ی حنوط شدہ چیز تصویر وں کے لٹکانے کا وسیلہ بھی بنے گی اور اس گمان کا بھی کہ یہ حنوط شدہ چیزیں گھر اور گھر والوں سے بلاؤں کو دور کرتی ہیں جیساکہ بعض جاہل لوگوں کا خیال ہے ۔اس سوال کا جواب جو میں نے ذکر کیا ہے، اسی کے مطابق میری صدارت وشراکت میں بحوث علمیہ و افتاء کی فتویٰ کمیٹی کی طرف سے ایک فتویٰ صادر ہوچکا ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص383

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت