السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک مسلمان دوکاندارکےلیے یہ بات جائز ہے کہ ایک چیز کی قیمت سے ڈیڑھ گنی قیمت کرے۔اورجتنے پر گاہک راضی ہو جائے۔اس سے لیوے ۔اور ایک ہی چیز کی رقم ایک آدمی سے ایک روپیہ اور دوسرے آدمی سے بارہ آنے اور تیسرے سے آٹھ آنے لیوے۔؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
قیمت میں ردو بدل جائز ہے۔زیادہ کہہ کر کم کر سکتا ہے۔مگر گاہک کو دھوکا نہ دے۔یوں نہ کہے کہ میری خرید اتنی ہے۔حالانکہ اصل میں ایسا نہ ہو۔
)ا فروری۔سن1940ئ) (فتاویٰ ثنا ئیہ۔جلد ثانی صفحہ 433(
فتاویٰ علمائے حدیث
جلد 14 ص 57
محدث فتویٰ