فهرس الكتاب

الصفحة 44 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ہمارے ہاں بہت سے لوگوں نے یہ رسم ورواج جاری کررکھا ہے کہ کسی شخص کے ہاں لڑکا پیدا ہوتاہے۔ اور وہ لڑکاچھ ماہ زندہ رہ کر اگر دنیا سے رخصت ہوجاتا ہے۔ تو اس کے بعد کوئی لڑکا پیدا ہوتا ہے۔ تو اس کا ناک چھید دیتےہیں۔ اور کسی چھوٹی قوم کے ہاتھ دو پیسہ پرفروخت کردیتے ہیں یہ سمجھ کر کہ یہ لڑکا زندہ رہے۔ اور نام بھی اسی قسم کا رکھتے ہیں۔ بیچو۔ چمرو۔ اور ڈومنا۔ چمیدی دمڑی الخ ایسا کرنا جائز ہے یا نہیں؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

سوال میں جو کچھ لکھا گیا ہے وہ سب خلاف سنت ہے۔ نہ ناک چھیدنا درست ہے نہ ایسے نام رکھنے جائز ہیں۔ ایسے افعال نہ زمانہ رسالت میں تھے نہ زمانہ خلافت میں (5دسمبر 1930ء)

فتاویٰ ثنائیہ

جلد 2 ص 140

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت