فهرس الكتاب

الصفحة 1402 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا عورت کیلئے ہر قسم کے جانور کو ذبح کرنا جائز ہے یا عورت کا ذبیحہ جائز نہیں ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

احکام شریعت میں اصل یہ ہے کہ یہ مردوں اور عورتوں کیلئے مشترک ہے الایہ کہ خصوصیت کی کوئی دلیل ہو چنانچہ ذبح کا مسئلہ بھی مشترک احکام میں سے ہے۔ ہمیں اس سلسلہ میں ایسی کوئی دلیل معلوم نہیں جو مرد کی خصوصیت پر دلالت کرتی ہو اور وہ تمام عام دلائل جو ذبح کی مشروعیت پر دلالت کرتے ہیں' ان میں مرد اور عورتیں سب داخل ہیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص476

حجم الخط:
شارك الصفحة
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت