السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
میں ایک جگہ پڑھانے کے لیے جاتا تھا پھر مصروفیت کی بنا پر چھوڑ دیا اور اپنی جگہ اپنے دوست کو پڑھانے کے لیے لگا دیا۔ میں نے اپنے دوست کو کہا کہ آپ مجھے پہلی تنخواہ دے دیں تو مہربانی ہو گی۔ اس نے یہ بات بخوشی مان لی۔ اب وہ تنخواہ میرے لیے جائز ہے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
بہتر ہے آپ ان سے پیسے نہ لیں اور اگر لیے ہیں تو واپس کر دیں۔
وباللہ التوفیق
احکام و مسائل
خرید و فروخت کے مسائل ج1ص 392