فهرس الكتاب

الصفحة 809 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں نے دلیری اور بہادری کے بعض مقابلوں میں حصہ لیا ، جس کی وجہ سے مجھے سونے کے میڈل ، سونے کی گھڑی اور سونے کا قلم بطور انعام دیا گیا تو سوال یہ ہےکہ ان چیزوں کے استعمال کے بارے میں کیا حکم ہے ؟ کیامیں انہیں استعمال کر سکتا ہوں ؟ کیا ان میں زکوۃ واجب ہے ؟ زکوۃ کی مقدار کیا ہوگی ؟ یاد رہے کہ مجھے یہ معلوم نہیں کہ ان اشیاء میں سونے کی کتنی مقدار ہ ؟ جزاکم اللہ خیرا ۔

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

مردوں کے لیے سونے کا میڈل ،گھڑی اور قلم استعمال کرنا جائز نہیں ہے البتہ عورتوں کے لیے سونے کےزیورات استعمال کرنا جائز ہے ۔ اس لیے یا تو اپنی قریبی عورتوں میں سے کسی کو یہ چیزیں تحفہ میں دے دیں یا پھر ان میں سے سونا الگ کروا دیں اور پھر انہیں استعمال کرسکتے ہیں ۔ دیگر زیورات کی طرح ان کی قیمت میں بھی اڑھائی فیصد زکوۃ واجب ہوگی۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص455

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت