فهرس الكتاب

الصفحة 1362 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا خارپشت کا کھانا حلال ہے یا حرام؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

خارپشت جسے سیہہ بھی کہتے ہیں' ایک کانٹوں والا جانور ہے' جنہیں یہ اپنے جسم پر لپیٹ لیتا ہے' اس کا کھانا حلال ہے کیونکہ نہ تو یہ کچلی والا درندہ ہے اور نہ مردار کھاتا ہے بلکہ یہ تو خرگوش وغیرہ کی طرح گھاس پھوس پر گزارہ کرتا ہے۔ اس طرح کے جانوروں کے بارے میں اصل حلت و اباحت ہے جبکہ وہ حدیث جس میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خار پشت کو خبیث جانوروں میں سے قرار دیا تو وہ اہل علم کے نزدیک ضعیف ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج3ص425

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت