السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
آڑھت کرنی جائز ہے یا نا جائز یعنی کسی کی گندم فروخت کر دینی اور اس سے فی روپیہ ایک پیسہ وصول کرنا جائز ہے یا نا جائز؟
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
جائز ہے اس کو دلالی کہتے ہیں ، (۲۳رجب۱۳۴۵ء)
فتاویٰ ثنائیہ
جلد 2 ص 439