فهرس الكتاب

الصفحة 1261 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

میں مردوں اور عورتوں کے ایک مخلوط معاشرے میں تھی تو شیطانی خواہش کے اظہار کے پیش نظر ایک شخص نے مجھے سونے کا ایک قیمتی کنگن تحفہ کے طور پر دیا۔ الحمد للہ! اب میں اس ماحول سے باہر نکل آئی ہوں۔ میں نے حق کے راستے کو پہچان لیا ہے۔ مجھے اپنے ماضی پر ندامت ہے۔ سوال یہ ہے کہ کیا یہ تحفہ میرا حق ہے اور میں اس کنگن کو بطور زینت استعمال کرسکتی ہوں یا اسے صدقہ کردوں یا اسے کیا کروں، کیونکہ وہ ماحول مجھے سخت ناپسند ہے اور میں اس میں واپس جا کر اس شخص کو اس کا یہ تحفہ واپس نہیں کرسکتی؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

اللہ تعالیٰ نے آپ کو اس ماحول سے جو بچایا ہے، اس پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کریں، اور یہ تحفہ اس شخص کو واپس مت لوٹائیں بلکہ اسے صدقہ کردیں۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص181

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت