السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم ہے کہ سفید بالوں کو رنگو مگر سیاہ نہ کرو اکثر لوگ اور خاص کر علمائے کرام حدیث کے مخالف عمل کرتے ہیں اور سر اور داڑھی کو نہیں رنگتے نہ رنگنے کے بارے بھی کوئی حدیث ہے ؟ ملک محمد یعقوب ہری پور
الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ
الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!
احادیث میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بالوں کو رنگنے کا بھی ذکر ہے اور نہ رنگنے کابھی جس سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا رنگنے سے متعلق امر ندب پر محمول ہے البتہ کل کے کل بال سفید ہو جائیں کوئی ایک بال بھی سیاہ نہ رہے تو پھر رنگنے کی مزید تاکید ہے جیسا کہ ابوقحافہ والد ابی بکر رضی اللہ عنہما والی حدیث سے عیاں ہے ۔5 ۱۵/۲/۱۴۱۶ہـ
5 مسلم۔کتاب اللباس۔باب استحباب خضاب الشیب بصفرۃ وحمرۃ وتحریمہ بالسواد
قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل
جلد 01 ص 524