فهرس الكتاب

الصفحة 1060 من 2029

ایک آدمی ایک دوکان پر ملازم ہے مالک اس کو مجبور کرتا ہے

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ایک آدمی ایک دوکان پر ملازم ہے مالک اس کو مجبور کرتا ہے کہ ناپ تول میں کمی کرو۔ اگر وہ ایسا کرتا ہے تو اسے رکھتا ہے اگر نہیں تو ملازمت سے نکال دیتا ہے آیا وہ ملازم مجرم ہے یا نہیں؟ (عبدالرحمن)

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

یہ ملازم مجرم ہے۔ ماپ تول میں کمی نہ کرے ۔ اس مالک کے پاس ملازمت چھوڑ دے ۔ کسی اور مالک کے پاس ملازمت اختیار کر لے جو ماپ تول میں کمی پر مجبور نہ کرے۔ ۸/۱۰/۱۴۲۰ھ

قرآن وحدیث کی روشنی میں احکام ومسائل

جلد 02 ص 500

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت