فهرس الكتاب

الصفحة 1426 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

کیا گھڑی کو پہننا اس لوہے کو پہننے کی طرح ہے، جس کی ممانعت ہے ؟دائیں ہاتھ میں گھڑی پہننے کے بارے میں کیا حکم ہے؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

انگوٹھی کی طرح کے بھی دائیں بائیں ہاتھ میں پہننے میں کوئی حرج نہیں ہے نبی ﷺ کے بارے میں ثابت ہے کہ آپ نے دائیں ہاتھ میں بھی انگوٹھی پہنی ہے اور بائیں میں بھی ۔لوہے کی گھڑی اور انگوٹھی پہننے میں کوئی حرج نہیں کیونکہ"صحیحین"میں حدیث ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شادی کرنے والے سے بھی فرمایا تھا:

(-التمس ولوکان خاتمًامن حدید(صحیح البخاری 'النکاح 'باب السلطان ولی لقول النبی صلی اللہ علیہ وسلمم زوجنکہا بما معک من لاقرآن ' ح:5135 وصحیح مسلم 'النکاح'باب الصداق وجواز کونہ تعلیم قرآن وخاتم حدید___الخ'ح:145-)

"تلاش کرو خواہ لوہے کی انگوٹھی ہی کیوں نہ ہو۔"

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جو یہ روایت کیا جاتا ہے کہ آپ نے لوہے کے استعمال سے نفرت دلائی ہےتو یہ ایک شاذ اوراس حدیث صحیح کے مخالف روایت ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ اسلامیہ

ج4ص277

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت