فهرس الكتاب

الصفحة 535 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

السلام علیکم میرا سوال یہ ہے کی کیا ہم"گردہ"کھا سکتے ہے؟ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ گردے میں پیشاب جمع رہتا ہے اس لئے اسے کھانا حرام ہوتا ہے.؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

جن جانوروں کا گوشت کھانا جائز ہے ان کے گردے کھانا بھی جائز ہے،ان کی ممانعت کی کوئی دلیل موجود نہیں ہے۔ہاں البتہ اگر اطباء کسی حصے کے گوشت کو مضر صحت قرار دے دیں تو اس سے اجتناب کرنا چاہئے۔کیونکہ ارشاد باری تعالی ہے۔

{ولا تلقوا بایدیکم الی التھلکة}

تم اپنے آپ کو ہلاکت میں نہ ڈالو

ھذا ما عندی واللہ أعلم بالصواب

محدث فتوی

فتوی کمیٹی

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت