فهرس الكتاب

الصفحة 1511 من 2029

السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

حکومت اپنے ملا زمین کو مکا ن کرا ئے پر لے کر دیتی ہے اور ملازم کی تنخواہ سے کرا یہ الاؤنس کے علاوہ پانچ فیصد کٹوتی مکا ن کی چھوٹی موٹی مرمت کے لیے کرتی ہے ملا زم جو مر مت کرواتا ہے اس کی رسید دفتر میں جمع کروانے سے خرچ شدہ رقم وصول کر لیتا ہے لیکن بعض لو گ مر مت نہیں کرواتے اور جعلی رسیدیں جمع کروا کر رقم وصول کر لیتے ہیں ان کا مو قف ہے کہ یہ رقم ہما ری تنخوا ہ سے کٹی ہے تو آیا جعلی رسیدیں جمع کروا کر رقم حاصل کرنا جا ئز ہے ؟

الجواب بعون الوہاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاتہ!

الحمد للہ، والصلاة والسلام علیٰ رسول اللہ، أما بعد!

فریب کا ری سے معا ملہ کرنا ممنوع ہے چاہے اپنا حق ہی وصول کرنا کیوں نہ مقصود ہو کیونکہ یہ شے ۔

دیانت و امانت کے منا فی ہے جس کو اسلامی تعلیما ت میں بنیادی حیثیت حاصل ہے ۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب

فتاویٰ ثنائیہ مدنیہ

ج1ص708

حجم الخط:
شارك الصفحة
فيسبوك واتساب تويتر تليجرام انستجرام
. . .
فضلًا انتظر تحميل الصوت